677

سردیوں کا دورانیہ اس بار پاکستان میں کتنا طویل ہو گا، محکمہ موسمیات نے حیرت انگیز خبر سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے اور سردیوں کا دورانیہ طویل ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، یہ پیشگوئی موسمیاتی تبدیلی پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری اور مارچ کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تین ماہ تک بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ٗ برف باری کے باعث کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ٗ شاہراہ قراقرم بھی بند ہوگئی ٗ سینکڑوں مسافروں کو رات سڑک پر گزارنا پڑی ٗچترال میں شندور کے علاقے میں درجہ حرارت منفی 20، جبکہ بروغیل میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیاجبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک دھند کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی، مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاح بڑی تعداد میں امڈ آئے، اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی با دل بر ستے رہے۔ہفتہ کوپنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور وزیرآباد، شیخوپورہ اور سانگلہ ہل میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ پھالیہ، بھلوال، چنیوٹ مرید کے، گجرات اور گردونواح میں بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، منچلے موسم انجوائے کرنے پہنچ گئے، جس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں، سکردو، ناران، شوگران میں برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، شگر میں ایک فٹ تک برف پڑی، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں