300

بالی ووڈ کے وہ اداکار جن کے مرنے کے بعد بھی ان کے اعضاءزندہ رہیںگے

بعد از مرگ اپنے اعضا دوسرے انسانوں کو عطیہ کرنے کا رجحان تیزی سے زور پکڑتا جارہا ہے جس میں اب بالی ووڈ کے اداکار بھی شامل ہیں جن میں کئی ناموراداکاراورادکاراؤں نے انسانیت کی خدمت اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ بعض اداکاروں نے باقاعدہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ امیتابھ بچن

بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، بھارتی فلم نگری کے اس ستارے نے بصارت سےنگری کے اس ستارے نے بصارت سے محروم افراد کے لیے مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنی آنکھیں بعد از مرگ عطیہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

رشی کپور

بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے سپر اسٹار رشی کپور نے 2014 میں اسپتال میں دورے کے موقع پر اپنے اعضاعطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چندی گڑھ میں اعضا عطیہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنیسٹ عامر خان اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، بالی ووڈ اسٹارنے بعد ازمرگ گردے ، جگر ،دل ،آنکھیں اور پھیپھڑے عطیہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

ایشوریارائے بچن

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کسی تعارف کی محتاج نہیں انہوں نے بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ان کی خوبصورت اور دلکش آنکھیں ان کی خاص پہچان ہیں۔ سابقہ ملکہ حسن نے اپنی خوبصورت آنکھوں کو بعد از مرگ عطیہ کرنے کی وصیت کر رکھی ہے۔ ہیمامالنی

بالی ووڈ کی ڈریم گرل اور ماضی کی اداکارہ ہیما مالنی اپنے فلمی کیریئر میں عروج پر رہیں ان کی آنکھیں ان کی شخصیت کو پر کشش بناتی ہیں اور انہوں نے 2007 میں اپنی خوبصورت آنکھوں کو بصارت سے محروم افراد کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا۔

جیا بچن

ماضی کی مشہوربالی ووڈ اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے بعد از مرگ بصارت سے محروم افراد کے لیے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے اعلان کررکھا ہے۔ پریٹی زنٹا

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ اپنی جانداراداکاری کے باعث انڈسٹری میں ایک ممتازمقام رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے بعد از مرگ اپنے جسم کے تمام اعضا عطیہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ میں ’’جنگلی بلی ‘‘ کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑابھارتی فلم انڈسٹری کاچمکتا دمکتاستارہ ہیں۔ کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی اداکارہ نے 2012 میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے جسم کےاعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ فرح خان

بالی ووڈ کی مشہور کوریو گرافر،پروڈیوسر،ڈائریکٹراور اداکارہ فرح خان بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آنکھوں سمیت دیگر جسمانی اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔ کمال ہاسن

بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اوراداکارکمال ہاسن نے اپنے جسم کے تمام اعضامدراس میڈیکل کالج کے طلبا کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی بالی ووڈ ادکارہ شروتی ہاسن اور مداحوں کی موجودگی میں معاہدے پردستخط کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں