وہ موبائل فونز جن پر صارفین 2019ء میں واٹس ایپ سروس استعمال نہیں کر سکیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وہ موبائل فونز جن پر صارفین 2019ء میں واٹس ایپ سروس استعمال نہیں کر سکیں گے۔۔ معروف میسیجنگ سروس واٹس ایپ کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کو دنیا بھر میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے ، وائس کال اور ویڈیو کال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ ایسے موبائل فونز بھی ہیں جن میں سال 2019ء میں واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2019ء سے واٹس ایپ اب اُن تمام اسمارٹ فون پر نہیں چلے گا، جن کا ورژن 2.3.7، نوکیا ایس 40 یا پھر آئی او ایس 7 ہے۔

سال 2019ء میں جن موبائل فونز میں واٹس ایپ سروسز استعمال نہیں کی جا سکیں گی ان میں نوکیا 206 سنگل سم، نوکیا 206 ڈوئل سم، نوکیا 208، نوکیا 301 سنگل سم، نوکیا 301 ڈوئل سم، نوکیا 515، نوکیا آشا 201، نوکیا آشا 205، نوکیا آشا 210، نوکیا آشا 230 سنگل اور ڈوئل سم، نوکیا آشا 300، نوکیا آشا 302، نوکیا آشا 303، نوکیا آشا 305، نوکیا آشا 306، نوکیا آشا 308، نوکیا آشا 309، نوکیا آشا 310، نوکیا آشا 311، نوکیا آشا 500، نوکیا آشا 501، نوکیا آشا 502، نوکیا آشا 503، نوکیا سی 3-00، نوکیا سی 3-01، نوکیا ایکس 2-00، نوکیا ایکس 2-01، نوکیا ایکس 3-02 اور نوکیا ایکس 3-02.5 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے موبائل صارفین جن کے پاس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے پُرانے ورژن چل رہے ہیں جو تقریباً 6 ملین ٹیبلٹس اور اسمارٹ فون میں استعمال ہو رہا ہے، وہ اب اس پر کوئی نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے البتہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو مذکورہ تاریخ کے ختم ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ پُرانے آئی فونز میں بھی واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ نوکیا سیریز 40 میں واٹس ایپ 31 دسمبر 2018ء تک کام کرسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں