بالی وڈ سوگ میں ڈوب گیا،مشہورمسلمان اداکارخالق حقیقی سے جاملا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کےلیجنڈ کامیڈین قادر خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان طویل عرصہ بیمار تھے، گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔قادرخان کوسانس لینےمیں دشواری کاسامنا تھا،گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کے بعدڈاکٹرزنےان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا ۔قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو کابل میں پیدا ہوئے، انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں مختلف حیثیت سے کردارادا کیا۔ان کی مشہورفلموں میں مقصد،نیا قدم،آنکھیں،جڑواں،میں کھلاڑی تو اناڑی شامل ہیں۔ گزشتہ روز قادر خان کی حالت تشویشناک ہونے کے بعدبعض بھارتی ویب سائٹس پر ان کی موت کی خبر پھیل گئی، بعد ازاں ان خبروں کی تردید ان کے بیٹے سرفراز خان نے کی تھی تاہم اب قادرخان کی موت کی تصدیق کر تے ہوئے ان کے صاحبزادے سرفراز خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائیں گی کیونکہ ان کا تمام خاندان کینیڈا میں مقیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں