مہنگائی کاجن بے قابو، سونے کی لمبی چھلانگ

کراچی(اے جے کے نیوز)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزارچارسوپچاس روپے اضافے کے بعد سٹاٹھ ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا دس ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت ایک ہزار دوسوپچاس ڈالر تک پہنچ گئی، بین الااقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ بازار بھی متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سونے کی قیمتیں حالیہ اضافے کے بعد بلند سطح پر پہنچ گئیں، آج مارکیٹ میں فی تولہ ایک ہزارچارسوپچاس روپے اضافے کے بعد ٹھاسٹھ ہزارآٹھ سو روپے میں سونا فروخت کیا گیا جبکہ دس گرام کی قیمت ایک ہزار دوسوچوالیس روپے بڑھ کر اٹھاون ہزار ایک سواٹھائیس روپے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت ہے۔ذر ائع کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروکٹ محدود ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک سوبیس روپے اضافے کے بعد چونسٹھ ہزارنوسو روپے فی تولہ میں فروخت ہورہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں