114

میں نے اپناپہلامیچ بھارت نہیں پاکستان کیلئے عمران خان کی کپتانی میں کھیلاتھا،سچن ٹنڈولکر

اسلام آباد(اے جے کے نیوز) کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا پہلا میچ بھارت کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کیلئے کھیلا تھا۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میرا ڈیبیو میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان پریکٹس میچ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انیس سوستاسی کی بات ہے جب پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پرآئی ہوئی تھی اور ایک نمائشی میچ کے دوران جب لنچ ٹائم پر جاوید میانداد اور عبدالقادر میدان سے باہر گئے تو انہوں عمران خان کی ٹیم کیلئے فیلڈنر کرنے کا کہا گیا۔ اس یادگار میچ سے متعلق ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں لانگ آن پر کھڑا کیا اور کچھ دیر بعد بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے انتہائی اونچی شاٹ کھیلی اور وہ کیچ پکرنے کیلئے تقریباََ پندرہ میٹر دوڑے مگر گیند تک نہ پہنچ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک دوست کو شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر عمران خان نے مجھے لانگ آن کی بجائے مڈ آن پر کھڑا کیا ہوتا تو میں کیچ ضرور پکڑ لیتا۔ ٹنڈولکر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ معلوم نہیں عمران خان کو یہ بات یاد ہو گی یا نہیں کہ کبھی میں بھی ان کی کپتان میں کھیلا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں