اگرگھرمیں یہ علامات ہیں توآپ کے گھرکالے جادوکے اثرات ہیں

حسداوربغض انسان کواس حدتک مجبورکردیتے ہیں کہ انسان اس حدتک گرجاتاہے کہ مخالف پرحملے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاچاہے وہ جادوکی صورت میں ہویاکسی اور صورت میں،بعض حاسدین،دشمن اورجلنے والے لوگ جواپنے بھائی کوبھی ہنستامسکراتااورخوشحال نہیں دیکھناچاہتے اوروہ اس کے گھرمیں خون کے چھینٹے لگواتے ہیں۔ایسے لوگ لالچی عاملین سے کالاجادوکرواتے ہیں جس کی وجہ سے سفلی ارواح گھروں میں گھس کرخون کے چھینٹیں لگاتی ہیں۔خون کے چھینٹیں لگانے والے سفلی ارواح کی موجودگی کاعلم بھی نہیں ہوتاکہ وہ گھرمیں موجودہے۔ان خون کے چھینٹوں کی وجہ سے گھرمیں عجیب سی بوآنے لگتی ہے۔طبیعت یکدم بگڑنے لگ جاتی ہے،سردررشروع ہوجاتاہے۔کبھی جانوروں کی رینگنے کی آوازیں اورکبھی مختلف قسم کے پرندوں کی پھڑپھڑانے کی آوازسنائی دیتی ہے۔گھروالے ایک دوسرے سے مشکوک ہوجاتے ہیں۔آپس میں غلط فہمیاں پیداہوجاتی ہیں ، گھریلوں صورتحال خراب ہوجاتی ہے۔جس نے نجات حاصل کرنامشکل ہوجاتاہے۔ان خون کے چھینٹوں کودیکھ کرگھبرانانہیں چاہیے بلکہ ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے ذکرکاسہارالیناچاہیے۔اگرکسی کے گھرمیں اس طرح کامعاملہ بن جائے تواللہ تعالیٰ کی ذات کونفع ونقصان کامالک سمجھتے ہوئے چارلوہے کی کیلیں لیں اورفجرکی نمازکے بعدگیارہ بارہ درودابراہیمی پڑھ کرچودہ بارسورۃ الفلق پڑھ کران کیلوں پردم کریں،ہرکیل پرالگ الگ پھونک مارنی ہے۔اپنے تحفظ کیلئے ایک پھونک اپنے جسم پربھی ماریں یہ ایک دن کاعمل ہے۔جب عمل مکمل ہوجائے تودم کئے ہوئے لوہے کے کیل اپنے گھرکے چارروں کونوں میں چھت پریازمین میں گاڑدیں انشاء اللہ خون کے چھینٹوں کاسلسلہ ختم ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں