بھارتی گیدڑبھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں،ماہ محرم میں سملارکے پچاس گھروں کاپانی بند،خراب ٹرانسفارمرپربرقیات کے اہلکاروں کاپیسے مانگناجنگل کاقانون ہے،ماجدحسین حیدری

کھوئی رٹہ(www.dailyajknews.com) جموں و کشمیر تحریک نظام مصطفی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی ماجد حسین حیدری نے کہا ہے کہ بھارتی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں پوری قوم بھارتی غرور خاک میں ملانے کا حو صلہ رکھتی ہے ضرورت پڑی تو سنی فورس آزادکشمیر کا بچہ بچہ وطن کی حفاظت کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہے ہم پاک فوج کے شانے بشانہ کھڑے ہیں انڈین آرمی دنیا کی بزدل آرمی ہے عوام پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں ہم تو وطن کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے مگر دکھ اس بات کاہے کہ ہمارے لوگوں سے حکومت کا نارواسلوک ہے آزاد حکومت نے عوامی مسائل میں اضافہ کیا محرم الحرام کے مقدس مہینے میں بھی کھوئیرٹہ کے نواحی گاؤں سملار میں تقریبا50گھروں کا پانی بند ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار کون ہوگا آزاد کشمیر کی غریب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے تھانوں میں برادری پوچھی جاتی ہے پھر کااس کے مطابق کاروائی ہوتی ہے بھیڑ بکریاں نہ سمجھا جائے قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں ؟جنگل میں بھی کچھ قانون ہوتا ہے مگر یہاں کچھ کہا جائے تو مفت میں مقدمہ بن جاتا ہے تحصیل انتظامیہ سملار میں پانی کے معاملہ پر باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا امیدوار اسمبلی ماجد حسین نے کہاکہ انڈیا دھمکیاں دینا بند کرے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت یاد رکھے کہ پاکستان نے ایٹم بم کوئی نمائش کے لئے نہیں بنایا چند منٹوں میں بھارت کا نام ونشان مٹ جائے گا نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ پرساد ،پاکستان کا پرچم دہلی میں لہرایا جائے گا جلد بھارتی چنگل سے کشمیر آزاد ہو گا ماجد حیدری نے آزاد حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھاجا رہاہے کچھ لوگوں کی خوائش ہے کہ وڈیرا سسٹم ہو جو کہ ناقابل قبول ہے اگر ادارے صرف حکومتی لوگوں کی ایماء پر چلیں گے تو کیا انصاف ہو گا؟اگر اپنے ہی لوگوں کو نوازنا ہے تو کیا باقی عوام کو زہر دیاجائے؟محرم الحرام میں پانی بند رکھنا کہاں کا انصاف ہے کیا ہم اپنے آپ کو گولی مار کر اجتماعی خودکشیا ں نہ کرلیں ڈی سی کوٹلی کو کہتے ہیں کہ آپ کھلی کچہری لگائیں اور عوام کے مسائل سنیں ،ٹرانسفارمر خراب ہو جائے تو برقیات والے کہتے ہیں پیسے دو گے تو ٹھیک ہو گا ایک مہینے میں 30000تیس ہزارٹرانسفامر ٹھیک کرانے کے دیئے اوپر سے بوگس بل تھما دئے جاتے ہیں لوکل گورنمٹ والوں نے پانی کی تقسیم میں ناانصافی کی اب کوئی بڑا سانحہ ہوا تو ذمہدارکون ہوگالوکل گورنمٹ والے ،انتظامیہ یا حلقے کا منسٹر،قانون نافذ کرنے والے ادارے سپیشل برانچ اور دیگر ادارے اوپر حقائق پر مبنی رپورٹ دیں اگر عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا اور حکومتی انتقامی کاروائیوں کو بے نقاب کریں گے اگر عوامی مسائل حل نہ ہوئے اورانتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا توآزاد کشمیر کی اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے اس موقع پر امتیاز احمد،راشد انصاری ،عقیل مغل اور دیگر بھی موجو د تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں