قیامت کے روز وہ کون لوگ ہوں گے جو چونٹیوں کی شکل میں اٹھائے جائیں گے ؟

(www.dailyajknews.com) قیامت کے روز وہ کون سے لوگ ہوں گے جو چونٹیوں کی شکل اٹھائے جائیں گے ،حضرت جابرؓ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ قیامت کےروز کچھ لوگوں کو چیونٹیوں کی شکل میں اٹھایا جائے گا۔ لوگ انہیں اپنے قدموں سے روندیں گے، پوچھا جائے گا ، یہ چیونٹیوں کی شکل میں کون لوگ ہیں ؟ انہیں بتایاجائے گاکہ یہ وہ لوگ ہیں جو تکبر کرتے تھے.دنیا فانی ہے انسان کی اکڑاس وقت تک ہوتی ہے جب تک اس کے جسم میں روح ہے جونہی جسم سے روح الگ ہوئی انسان مردہ بن جاتاہے .اللہ پاک ہم سب کوایسی تمام عادات سے بچائے جواللہ اوراس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوناپسندیدہ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں