ایس ڈی اوبرقیات ہجیرہ نے کرپشن اوربھتہ خوری کی انتہاء کردی،سرداررمضان،سردارعمران سفیر،سردارراشد،آصف رفیق،محمدسعید،محمدذوالفقارودیگر

ہجیرہ(www.dailyajknews.com) ایس ڈی او برقیات ہجیرہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ ۔ہزاروں روپے تنخواہ لینے والا کروڑوں کی جائیداد کا مالک بن گیا ۔ 50 یونٹ کا بل 29000 تھما دیا ۔احتجاج کرو، فوج کو گالیاں دو یا راستے بند کرو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا احتجاج کرنے پر ایس ڈی او براقیات کی بھڑکیں۔ایس ۔ڈی ۔او کی کرپشن کے خلاف تیترینوٹ کراسنگ پوائنٹ بند کرنے اور احتساب بیورو جانے کا فیصلہ ۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنماء سردار رمضان مصطفی،سردار عمران سفیر ،سردارارشد قیوم ،آصف رفیق ،محمد سعید ، محمد زوالفقار ،و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایس ۔ڈی ۔او برقیات ہجیرہ نے بھتہ خوری رشوت ستانی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔شیراز نامی ایس ۔ڈی ۔او بے تاج بادشاہ بنا ہوا ہے ۔ میں ایم ۔ایل ۔اے حلقہ کا خاص آدمی ہوں احتجا ج کرو ،فوج کو گالیاں دو ،کراسنگ پوائنٹ بند کرو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں روپے تنخواہ لینے والا ملازم کروڑوں کی جائیداد کا مالک بن گیا ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والی غریب اورمجبور عوام سے بھتہ لے کر کرپشن کی انتہا کر دی اور کروڑوں کی جائیدا د کا مالک بن گیا ہے ۔اس سے قبل کئی مرتبہ اخبارات اور عوامی احتجا ج کے ذریعے احتجا ج کیا گیا ایس ڈی ایم ہجیرہ اور ایس ایچ او تھانہ ہجیرہ کو بھی درخواست دی مگر کسی کو ٹس سے مس نہ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اب ایس۔ڈی ۔ برقیات کی برطرفی اور اور کرپشن کی انکوائری تک احتجا کریں گئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کرپٹ اور بھتہ خور شخص کو فوری طور پر معطل کر کے کرپشن کی انکوائری کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب بیورو اازاد کشمیر کو ایس ڈی او برقیات کی کرپشن کے خلاف تحریری درخواست بھی دینگے ۔اگر حکومت وقت نے مطالبہ پورا نہ کیا تو تیترینوٹ کراسنگ پوائنٹ بند کر کے احتجاج کریں گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں