حکومت صحافیوں کوتحفظ فراہم کرے،محکمہ مال نیلم کے ملازمین کی غنڈہ گردی کی بھرپورمذمت،احتجاجی تحریک کاعندیہ،محمدمرتضیٰ عطاری

چک سواری(www.dailyajknews.com) محمدمرتضیٰ عطاری صدرآزادپریس کلب چکسواری وسینئرنائب صدرریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ضلع میرپورنے کہاکہ نیلم کے کہنہ مشق صحافی راجہ ساجدپرپٹواری آفتاب علوی کاقاتلانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اورپوری کشمیری صحافتی برادری بھرپورمذمت کرتی ہے۔وزیرمال آزادحکومت سردارفاروق سکندرمحکمہ کی بدنامی کاباعث بننے اورفرائض سے مجرمانہ غفلت کرنے والے پٹواری آفتاب علوی کونوکری سے برخاست کرنے سمیت سخت ترین قانونی سزادلوائیں تاکہ صحافتی برادری کے اندرپیداہونے والی بے چینی کم ہوسکے بصورتِ دیگرآریوجے پاکستان سمیت آزادکشمیربھرکی صحافتی برادری بھرپوراحتجاج کرے گی اورصحافی بھائی راجہ ساجدکوانصاف دلوانے کے لیے کسی بھی حدتک جائے گی۔محمدمرتضیٰ عطاری نے مزیدکہاکہ صحافی عوام کابے لوث محافظ اوربلاتنخواہ سپاہی ہوتاہے۔مظلوم کی آوازکواقتدارکے ایوانوں تک پہنچاکرانصاف کی فراہمی کی راہیں ہموارکرتاہے۔اپنے پاس سے خرچ کرکے عوامی مسائل کواُجاگرکرتاہے مگرچندشرپسندعناصراپناقبلہ درست کرنے کی بجائے صحافت اورصحافیوں پرچڑھ دوڑتے ہیں۔آزادکشمیرکی صحافتی برادری نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی اورمشکل سے مشکل حالات میں بھی انصاف اورحق وسچ کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا جس کی صحافتی تاریخ شاہدہے۔نیلم کے پٹواری آفتاب علوی اپنے آپ کوعوامی ملازم سمجھنے کی بجائے آقاسمجھتے ہیں جس وجہ سے اُن کارویہ نخوت بھراہوتاہے جس وجہ سے سرکاری ادارے مسائل کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔سرکاری ادارہ جات کوکالی بھیڑوں سے پاک کرکے درست خطوط پراستوارکرنے کے لیے آفتاب علوی پٹواری جیسے کرپٹ ملازمین کااحتساب بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں