سخت گرمی کے بعدبرطانیہ میں رم جھم سے عوام لطف اندوزہونے لگے

برمنگھم(www.dailyajknews.com) موسم انسانی مزاج اور نفسیاتی ہی نہیں اس کے اخلاقی عمل اور ردعمل پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے انسان بنیادی طور پر جنت سے زمین پر بھیجا گیا اس کے فطری مزاج میں موسم کی خواہش موجزن ہے برف باری اور شدت سردی کی طرح شدید گرمی یا بارشوں کےتسلسل کو انسانی معمولات اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جب موسم مہربان تو ناگواری کے رنگ بدل کر خوشگواری میں بکھر جاتے ہیں سرد موسم کا غم کم کرنے کے لیے لوگ گھروں سے باہر سیاح کی صورت میں اپنے علاقوں سے دور پہاڑوں،سمندر کنارے اور پارکوں کا رخ کر لیتے ہیں تاہم موسم سرد ترین ہو تو گھروں میں دبک کر بیٹھنے کے علاوہ کوئی متبادل طریقہ نہیں ہوتا برمنگھم میں سورج کی تیز کرنوں کی گرمی لوگوں کو گھروں سے باہر رکھنے کا سبب بنی رہی لوگ اپنی فیملیز اور دوست احباب کے ہمراہ سمندر کنارے اور پارکوں کی طرف نکلے اور برطانیہ کی تاریخ شدید ترین گرمی سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے. اسکولز میں چھٹیوں کے باعث بچے چہچاتے،آئس کریم کے مزے لیتے اور پانی میں کشتیاں چلاتے نظر آئے مگر اب برطانیہ کا موسم بدل رہا ہے گہرے سیاہ بادل اور تیز ہوائیں ادھر کا رخ کر چکی ہیں جاری موسم میں رم جھم برسات کا موسم بھی ہوتا ہے ابرآلود فضا اور سورج کی تیز چلمن بھی ملے جلےانداز میں لوگوں کو لوگوں کو اتنا پریشان نہیں کر رہے جتنا انجوائے کا لطف دے رہے ہیں.



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں