منگ کانچری مڈل سکول سے مجاہد گلہ روڈ تک پختگی کا وعدہ پورا نہ ہو سکا نعمان الحق

منگ (www.dailyajknews.com) کانچری مڈل سکول سے مجاہد گلہ روڈ تک پختگی کا وعدہ پورا نہ ہونے پر عوام علاقہ سراپا احتجاج مجاہد گلہ عوامی فورم کے ممبر نعمان الحق نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نجیب نقی نے ہار جیت دونوں صورتوں میں روڈ کی پختگی کا وعدہ کیا تھا پولنگ سٹیشن جیتنے اور اقتدار کے باوجود وعدہ ایفا نہیں کر پا رہے ہیں حالانکہ یہ روڈ منگ ٹو اندروٹ کانچری کو ملانے والی سب سے پرانی روڈ ہے جو کہ عرصہ دراز سے ممبر اسمبلی نجیب نقی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے.انہوں نے مزیدکہاکہ ممبر اسمبلی محض چند لاکھ روپے سے عوام کی آنکھوں میں مٹی نہ ڈالے عوام اس کھیل تماشے کو بخوبی سمجھتی ہے لہذا ممبر اسمبلی نجیب نقی عوام سے کیا وعدہ پورا کرئے ورنہ عوامی مزاحمت کیساتھ بھرپور احتجاج کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں