کینسرکیئرکے حوالہ سے برمنگھم میں پروگرام کاانعقادہوا


برطانیہ (www.dailyajknews.com) کینسر کئیر کے حوالہ سے ایک پروگرام برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوا جسکی میزبانی محترمہ کوثر ظفر نے کی اور اسکی مہمان خصوصی کشمیر کی شان مظلوم طبقہ کی آواز محترمہ بلقیس راجہ تھیں جنکی وجہ سے پروگرام کے اندر شمولیت میں اضافہ ہوا۔ کینسر ایک موذی مرض ہے اسکے بچا کے لیے ہر جگہ کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں عوام کو اس بیماری کی علامات اور جلد تشخیص کا شعور دینا لازمی ہے تا کہ انسانی جانوں کا بچاو کیا جا سکے۔ ہم محترمہ کوثر ظفر کی اس عظیم کا وش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکے اس عزم کی پختگی کے کیے دعا گو ہیں جو انہوں نے انسانی بقا کے کیے اٹھایا ہے۔ محترمہ بلقیس راجہ کا مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کرنا بھی اک اچھا قدم ہے انہوں نے ہمیشہ انسانی خدمت کو مقدم رکھا اور انکی وجہ شہرت کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی کردار ہے۔ ہمیشہ انہوں نے کردار کی عظمت کا مظاہرہ کیا اور کشمیر کے لیے بین الاقوامی سطح پہ جو انکا اثر رسوخ ہے اسکو کشمیریوں کی بھلائی کے کیے استعمال کیا۔۔ انکی کامیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں