توصیف علی جرال ایڈووکیٹ اورنویداجمل ثانی کی راجہ اقصدمزمل مرحوم کی قبرپرحاضری

دھیرکوٹ(www.dailyajknews.com) چیف آرگنائزر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت ذون توصیف علی جرال ایڈووکیٹ و صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ریاض سنٹرل سعودی عرب نوید اجمل ثانی نے جموں کشمیر لبرشن فرنٹ کے سنٸیر رہنما انجینٸر راجہ اقصد مزمل مرحوم کے گھر اور قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی انجينئر راجہ اقصد مزمل نے ابتداٸی تعلیم دھیرکوٹ سے حاصل کی بعد ازاں آپ نے لیہ بھکر سے انجينئرنگ کی ڈگری حاصل کی کشمیری ھونے کی وجہ سے شروع میں بڑے مصائب کا سامنا کرنا پڑا بعد میں یونیورسٹی میں کشمیری سٹوڈنٹس کو اگٹھا کر کے یونیورسٹی میں ایک تنظيم بناٸی جس کا نام کے ایس اوکشمیر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن رکھا ملتان ڈی آٸی خان میں کشمیری طلباکو مکمل تحفظ کی فرامی ان کی مرعون منت رہی 1992 میں باضابطہ جے کے ایل ایف میں شمولیت اختیار کی سرکاری نوکری کو غلامی سمجھا اور اپنا کاروبار محنت سے باہم عروج تک پہنچایا آخری وقت تک وطن عزیز
کی آذادی کی جہدوجہد میں جانی اور بڑے پیمانے پر مالی سپورٹ بھی جاری رکھی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے پرچم میں ہی دھرتی ماں کی گود میں چلے گے گروپ دعا ہے اللہ پاک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرماے اور لواحقین اور دوست احباب کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں