جوبیماری کسی علاج سے ٹھیک نہیں ہوتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام دردوں اوربیماریوں کیلئے یہ آسان نسخہ بتایا

(www.dailyajknews.com)اسلام نے زندگی میں پیش آنے والی ہر مصیبت اور دکھ کے لیے آسان نسخہ بتا یا ہے اور قیامت تک آنے والے ہر انسان کے لیے اس میں بھلائی ہے۔ایک دفعہ رسول اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین بھی آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد بیٹھے ہوئے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بڑے بڑے احسانات کئے ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی پر نہیں کئے۔پھر فرمایا میں بیٹھا ہوا تھا کہ جبرائیل علیہ السلام آئے اور کہا اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!اللہ تعالیٰ حکم دیتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اپنی کتاب بھیجی اور اس کتاب میں ایک سورت ایسی بھیجی ہے کہ اگر وہ سورۃ تورات میں ہوتی تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت میں سے کوئی شخص نہ ہوتا۔ اور اگر یہ سورہ انجیل میں ہوتی تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی امت میں سے کوئی شخص نصرانی نہ ہوتا۔اور اگر یہ سورۃ زبور میں ہوتی تو حضرت داؤد علیہ السلام کی امت میں کوئی امت میں کوئی شخص مغ (بت خانہ کا خادم) نہ ہوتا۔یہ سورۃ میں نے قرآن میں اس لیے اتاری ہے کہ آپ کے امتی اس سورہ کی تلاوت کی برکت سے قیامت کے روز دوزخ کے عذاب سے اور قیامت کی ہولناکیوں سے بچ جائیں۔جبرائیل علیہ السلام نے مزید فرمایا اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس خدا کی قسم جس نے آپؐ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام کائنات کے لئے برحق نبی بنا کر بھیجا ہے اگر روئے زمین کے تمام سمندر سیاہی بن جائیں اور تمام عالم کے درخت قلم بن جائیں اور سات آسمان اور سات زمینیں کاغذ بن جائیں پھر بھی ابتدائے عالم سے قیامت تک لکھتے رہنے کے باوجود اس سورۃ کی فضیلتیں نہیں لکھی جا سکیں گی۔یہ سورہ فاتحہ ہے۔ سورۃ فاتحہ تمام دردوں اور بیماریوں کے لیے شفا ہے۔جو بیماری کسی علاج سے ٹھیک نہ ہوتی ہو تو سورہ فاتحہ کو صبح کے فرضوں اور سنتوں کے درمیان بسم اللہ شریف کے ساتھ اکتالیس بار پڑھے اور پھونک مارے اللّہ تعالیٰ اسے اس سورۃ کی برکت سے شفا بخشیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں