چوہدری ظفرانورکے اعزازمیں پی ٹی آئی کشمیربریڈفورڈکی جانب سے پرتپاک استقبالیہ دیاگیا


بریڈفورڈ (www.dailyajknews.com )ظفر انور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر کے اعزاز میں پی ٹی آئی کشمیر بریڈفورڈ کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا جس میں چوہدری محمد مالک, چوہدری شیراز احمد جنگیاں , ڈاکٹر فیصل چوہدری، نمبردار ناصر امین ,ماجد علی, چوہدری آصف DC, صابر نوشاد، صوفی مظہر،بشارت حسین، چوہدری امتیاز،چوہدری شبریز ریاض , اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی کثير تعداد نے شرکت کی سابق امیدوار اسمبلی چوہدری ظفر انور جب پنڈال میں تشریف لائے تو ان کا انتہائی پرجوش استقبال کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام پی ٹی آئی کے کارکنان کو عمران خان کی جیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ ایک شخص نے 22سال پاکستان کے غریب عوام کی جنگ لڑے اور آج وہ شخص وزیراعظم پاکستان بننے جا رہا ہے ہمارے قائد نے ہم نوجوان کے لیے ایک مثال رکھ دی ہے کہ اگر انسان نیک نیتی کے ساتھ محنت کرے تو اللہ تعالی اس کی محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہمارے ملک کو لوٹا اور ہمارے ملک کے ادارے تباہ کیے آج وہ اس کی سزا بھگت رہے ہیں اور ان کے کارکن منہ چھپاتے پھر رہے ہیں آئیں ہم سب مل کر دعا کریں کہ جس نیک نیتی کے ساتھ وہ ملک کا نظام بدلنا چاہتے ہیں اللہ پاک ان کو توفیق دے ہمت دے تاکہ ہم بدلتا ہوا پاکستان دیکھ سکیں آخر میں پی ٹی آئی کی شاندار جیت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں