پانچ اگست کوحنیف کیلوی کاتاریخ سازاستقبال کرینگے،چوہدری شاہنوازگلشن

نکیال(www.dailyajknews.com)انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپورطریقے سے الیکشن کیمپین چلانے والے امیدوارقانون سازاسملی حلقہ نکیال تحریک انصاف حنیف کیلوی 5اگست کواپنے آبائی گائوں نکیال تشریف لارہے ہیں.حنیف کیلوی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے کشمیری کمیونٹی کوپی ٹی آئی کے امیدواروں کیلئے ووٹ کاسٹ کروانے میں اہم کرداراداکیا.ان خیالات کااظہارچوہدری شاہنوازگلشن نے کیا.انہوں نے کہاکہ 5اگست کوحنیف کیلوی کانکیال آمدپرتاریخی استقبال کرینگے.چھریاں سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی.سپلائی بازارسے ہوتے ہوئے کوٹلہ تک جائینگے.چوہدری شاہنوازگلشن نے مزیدکہاکہ حلقہ نکیال کے پسی ہوئی عوام کی امیدکی آخری کرن ان امیدواراسمبلی حنیف کیلوی ہی ہیں.انشااللہ آزادکشمیرکے انتخابات میں وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پرالیکشن لڑکراسمبلی میں جاکرغریب اورمحکوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں