برطانیہ میں چارپاکستانی نوجوان حادثے میں خالق حقیقی سے جاملے

بریڈفورڈ (www.dailyajknews.com) پولیس کے تعاقب کی وجہ سےچار پاکستانی نژاد برطانیوی نوجوان جان بحق ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق آج الصبح 5:30 بنگلے روڈ اور ٹائلر لین کے جنکشن پر یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا ۔ہلاک ہونے والوں کے نام ممتاز چوہدری مُرتھی، ذیشان خالد ، ارباز حسین، اور طیب ہیں بتائے جا رہے ییں ۔ چاروں نوجوانوں کی عمریں بالترتیب بیس سےبائیس سال بتائی جارہی ہیں عینی شاہدین کے مطابق کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے درخت سے جا ٹکرائی چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔اتنا ٹائم گزر جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے ٹالر لیں ،ہاورتھ روڈ اور بنگلے روڈ تاحال بند ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے تمام تر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد سڑکیں کھول دی جائیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں