سیری نالابان پرپل تعمیرنہ ہوناحکومت کی نالائقی اورعوام دشمنی ہے،نعمان احمدنعمان

دبئی(www.dailyajknews.com)سری نالابان پرآر سی سی پل کی تعمیرنہ ہونا حکومت آزادکشمیرکی نالائقی اورعوام دشمنی سے منہ بولتاثبوت ہے۔عوام حکمرانوں کوووٹ اپنے مسائل کے حل کیلئے دیتے ہیں مگرہمارے ہاں گنگاہی الٹی بہتی ہے۔یہاں حکمران عوام سے ووٹ لیکردوران اقتدارخوب مزے لوٹتے ہیں۔سیری نالابان پرپل نہ ہونے کی وجہ سے متعددقیمتی جانوں کاضیاع ہوچکاہے۔بوڑھے والدین کے بڑھاپے کاآخری سہارا،بہنوں کے سرکاتاج اورنئی نویلی دلہنوں کے سہاگ اس نالابان پرپل نہ ہونے کی وجہ سے بے رحم موجوں کی نظرہوگئے۔مسلم لیگ ن کی حکومت خصوصاًحلقہ کے وزیرخواب خرگوش سے بیدارہوکرنالابان پل کی تعمیرکیلئے عملی اقدامات کریں۔ان خیالات کااظہاردبئی میں مقیم سابق صدری سری یونٹ لبریشن فرنٹ نعمان احمدنعمان نے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کواب اپنے حقوق کیلئے بلاتخصیص برادری وقبیلہ متحدہوناپڑیگا۔سیری نالابان پرپل ہماری نسلوں کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔نالابان پرپل آرسی سی پل تعمیرکرناحکومت کافرض ہے۔عوام ان حکمرانوں کوووٹ اس لیے دیتی ہے کہ وہ ہمارے مسائل حل کروائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس پل کیلئے نہ صرف سیری بلکہ پورے اہلیان کھوئی رٹہ کومتحدہوناپڑیگا۔دیارغیرمیں مقیم کشمیری مالی طورپربھی پل کی تعمیرکیلئے اپناکرداراداکرنے کیلئے تیارہیں۔عوام کوچاہیے کہ سیری نالابان پرپل بناؤمہم کوایک تحریک بنائیں۔حلقہ کے وزیرراجہ نثاراحمدخان کوعوام نے ووٹ کے ذریعے منتخب کیاہے اورانکافرض ہے کہ وہ سیری نالابان پرپل تعمیرکروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں