سیری نالابان پر”پل بناؤمہم ”کی آوازدبئی سے بھی گونجنے پڑی، حکومت سے پل بنانے کامطالبہ

دبئی(www.dailyajknews.com)سیری نالابان پرآرسی سی پل کی تعمیرکا مطالبہ زور پکڑگیا۔اووسیزکشمیری بھی”پل بناؤ”مہم میں شامل ہوگئے۔نالابان پرپل نہ ہونے کی وجہ سے ایک نہیں بلکہ متعددجانوں کاضیاع ہوچکاہے۔اب وقت آگیاہے کہ عوام سیاسی جماعتو ں، قبیلو ں اور برادریوں کے خول سے باہرنکل کراپنے حقوق کیلئے آوا ز بلند کریں ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم کھوئی رٹہ کے رہائشیوں کی ایک میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ گل زیب انجم کی زیرصدارت ہوئی ۔ میٹنگ کاایجنڈاسیری نالابان پر”پل بناؤ’ ‘ تھا۔ میٹنگ میں گل زیب انجم کے علاوہ طاہر نقاش ،تنو یر جٹ ،افتخارحسین بٹ،ملک ارشد،حنیف پیارے ، ملک خالد،افتخارکھوکھر،نعیم آرزو،سجادقاضی ودیگرنے شرکت کی۔ مقررین نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاسیری نالابان پرآرسی سی پل کی تعمیر زندگی وموت کے مترادف ہے۔ نالابان پرپل نہ ہونے کی وجہ سے ایک ،دونہیں بلکہ متعدد خاندانوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں ۔ حکومتیں وقتی طورپربڑے بڑے اعلان کرکے پھر خواب خرگوش میں مگن ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدافسوس کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ ہمارے ہاں پُل ہویاسڑک احتجاج کے بغیرحکمرانوں کی توجہ ہی مبذول نہیں ہوتی۔حالانکہ یہ حلقہ کے وزیراورحکومت کاکام ہوتاہے کہ وہ خودبخودعوامی سہولیات اورفلاح وبہبودکیلئے ایسے کام کروائیں۔مقررین نے مزیدکہاکہ اب وقت آگیاہے کہ نہ صرف سیری بلکہ پورے کھوئی رٹہ کی عوام برادریوں،قبیلوں اورسیاسی وابستگی کے خول سے باہرنکل کراس پل کی تعمیرکیلئے کردا ر ادا کریں ۔حکومت آزادکشمیرکوچاہیے کہ نالابان پرآرسی سی پل کی جلدازجلدتعمیرکرکے عوامی حکومت ہونے کاثبوت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں