عدلیہ اور فوج کو گالی دینے والے ملک سے مخلص نہیں ،نیب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آزاد کشمیر کے سیاستدانوں اور بیورکریٹس کی بھی چھان بین کرے ،ماجدحسین حیدری

کھوئی رٹہ (www.dailyajknews.com)جموں و کشمیر تحریک نظام مصطفی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی ماجد حسین حیدری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان میں پرامن انتخاب ہوئے اور شریفوں اور زرداریوں سے قوم کی جان چھوٹی ،کرپٹ لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا عمران خان اور پی ٹی آئی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں عدلیہ اور فوج کو گالی دینے والے ملک سے مخلص نہیں نیب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں ،سیاستدانوں اور بیورکریٹ کی بھی چھان بین کرے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حکمران طبقہ عیاشیاں کر رہا ہے غریب خوکشیاں کر رہے ہیں عوام کے بوگس بل دے کر لوٹا جا رہا ہے تھانوں میں بااثر لوگوں کا قبضہ غریب عوام کہاں جائیں ؟جب تک اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جاتا اور کرپشن سے پاک نہیں ہوتے ترقی ممکن نہیں عمران خان کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دیں گے عوام کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے جموں و کشمیر تحریک نظام مصطفی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا امیدوار اسمبلی ماجد حسین حیدر ی نے کہا کہ یہاں قانون صرف غریب کے لیئے ہے انتظامیہ صرف غریب لوگوں کو پکڑ تی ہے غریب ریڑھی بانوں کو فروٹ سمیت تھانوں میں لایا جاتا ہے جبکہ بااثر لوگوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں برقیات کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہو ہے غریب عوام کو بوگس بل دے کر لوٹا جا رہا ہے ایس ڈی او برقیات کھوئی رٹہ انتہائی غیر زمہ دار شخص فوری تبدیل کیا جائے ماجد حسین حیدری نے کہا کہ شکر ہے کہ شریفوں اور زرداریوں سے قوم کی جان چھوٹی کرپٹ لیڈروں نے ملک کا بہت نقصان کیا اب امید ہے کہ عمران خان قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ملک کو کرپشن سے پاک کریں گے مولانا فضل ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں اپنی سیٹ بھی نہ جو نکال سکے وہ عوام کو احتجاج کے لئے مجبور کر کے ملک میں انارکی کو فروغ دینا چاہتے ہیں قوم ایسے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئے انہوں نے کہا کہ نیب کو دعوت دیتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں بھی بلا تخصیص احتساب کا عمل شروع کرے کیوں کہ یہاں بھی بہت سے لوگوں نے کرپشن کر کے جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں نیب آزاد کشمیر کے سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کے اثاثے چیک کرکے ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرے جنہوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی اور لوٹمار کر کے جائددادیں بنائی ہیں اور سرکاری زمینوں پر قبضے کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو کرپٹ مافیاکے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے لوگوں کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے کوئی تو ہو جو ان کو پوچھے کہ عوام کہ ساتھ کیوں زیادتی ہو رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں