کوٹلی کے عظیم سپوت نے سعودی عرب میں آزادکشمیرکانام روشن کردیا


سعودی عرب(www.dailyajknews.com)کوٹلی کے عظیم سپوت سیّدرفاقت حسین گیلانی نے ماضی کی طرح ایک بارپھرسعودی ملٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈحاصل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیّدرفاقت حسین گیلانی کافی عرصے سے سعودی ملٹری (وزارت دفاع)میں بطورسینئر الیکٹرک انجینئرخدمات سرانجام دے رہے ہیں جواپنی خدمات کے عوض سعودی ملٹری سے بے شمارمیڈلز،ایوارڈزاورگفٹ حاصل کر چکے ہیں۔ ایک بار پھر سیّد رفاقت گیلانی کوسعودی یمن لڑائی کے دوران خدمات انجام دینے پرسعودی ملٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔سیّدرفاقت حسین گیلانی سعودی عرب میں نہ صرف اپنااوراپنے والدین بلکہ ضلع کوٹلی کے ساتھ ساتھ پورے آزادکشمیرکانام روشن کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں