عوام کیلئے بڑی خوشخبری دبئی نے ویزہ فیس سے مستثنیٰ قراردیدیا

دبئی(www.dailyajknews.com)متحدہ عرب امارات نے کم عمرسیاحوں کوویزہ فیس سے مستثنیٰ قراردے دیاگیاہے۔عرب میڈیاکے مطابق عرب امارات کی کابینہ نے سیر و سیاحت کوتقویت دینے کیلئے 15 جولائی تا15 ستمبرہرسال 18 سال سے کم بچوں کوویزہ فیس سے مستثنیٰ قراردے دیاہے۔ویزہ فیس نہ لینے کامقصدیہ ہے کہ دنیابھرسے لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ موسم گرمامیں چھٹیاں گزارنے کیلئے متحدہ عرب امارات کارخ کریں۔ویزہ فیس نہ لینے کااعلان اجلاس کے موقع پرکیاگیا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دنیابھرمیں ٹورازم کیلئے وزٹ ویزہ میں ایسے خاندان جوہرسال موسم گرمامیں اپنے بچوں کے ہمراہ سیروسیاحت کیلئے متحدہ عرب امارات کارخ کرتے ہیں۔ان کے 18 سال سے کم عمربچوں کوویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے اس نئے قانون کے باعث سیاحوں کی لاگت میں جہاں کمی آئے گی وہاں فیس میں چھوٹ دینے کامقصد دنیابھرمیں سیاحوں کومتحدہ عرب امارات کے ٹورازم سیکٹرکی جانب متوجہ کرناہے۔عرب میڈیاکے مطابق رواں سال کے تین ماہ میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے متحدہ عرب امارات کارخ کیااورمتحدہ عرب امارات کے ہوٹلزاورسیروسیاحت سے لطف اندوزبھی ہوئے۔ان میں ایسے فیسٹیول بھی شامل ہیں جوساراسال جاری رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں