نماز جمعہ سے پہلے پڑھی جانےو الی وہ تسبیح کو بندے کو خدا سے ملا دیتی ہے

ہفتے کے تمام دنوں میں جمعہ کا دن سلطان الیوم کی حیثت رکھتا ہے،اس کی نسبت سے جڑے فیضان اور عنایات سے لوگوں کو فلاح حاصل ہوتی ہے ۔رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے ’’ تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔ اِس دن کثرت سے دْرود پڑھاکرو،کیونکہ تمہارا دْرود پڑھنا مجھے پہونچایا جاتا ہے‘‘ جمعہ کے روز دفاتر بھی کھلے ہوتے ہیں اور بازاروں میں کاروبار بھی جاری رہتا ہے ۔جو مسلمان جمعہ کی نماز کا اہتمام کرتے ہوئے نماز جمعہ سے قبل رسول خداﷺ پر کثرت سے درود بھیجتااسکی اللہ اور دربار رسالتﷺ میں مقبولیت ہوجاتی ہے ، مسجد تک جاتے ہوئے راستہ بھر باتیں کرنے کی بجائے اگر یہ تسبیح پڑھی جائے ’’سبحان اللہ وبحمدہ سبحان العظیم‘‘ تو فرشتے اس کا خود استقبال کرتے اور اللہ سے اسکی سفارش کرتے ہیں۔یہ تسبیح انسان کے روحانی درجات کو بلند کرتی ہے ۔اس کے اندر خلق و رحم پیدا کرتی،روزق اور انسانوں سے بے خوفی پیدا کرتی ہے ۔ایسے بندے کی ساری منشااور خواہشات اللہ کی رضا سے منسوب ہوجاتی ہیں اور وہ اس ہادی کی نگاہ میں معتبر ہوجاتا ہے کیونکہ اللہ کو تسبیحات اور شکر بجالانے والا بندہ بے حد پسند ہے ۔جمعہ کادن لوگ عام طور باتیں کرتے ہوئے اور نگاہیں آگے پیچھے بھٹکاتے ہوئے چل رہے ہوتے ہیں اس لئے انہیں چاہئے کہ جمعہ کے دن کو اپنے لئے خاص بنا کر مساجد میں جائیں اور اس یقین کو کامل بنا لیں کہ اللہ انکی تسبیحات سن رہا اور ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرما رہا ہے ۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔[email protected]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں