224

آزادکشمیرکےاہم سیاحتی مقام پر آتشزدگی. لاکھوں کا نقصان

راولاکوٹ ( اے.جے.کے نیوز) راولاکوٹ کے نواحی گائوں میں بن بہک کے بازار میں خوفناک آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا نقصان ۔تفصیلات کے مطابق راولا کوٹ کے علاقے بن بہک بازارمیں علی الصبح اچانک آگ بڑھک اٹھی۔ آگ کےشعلوںنے 25سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا .


لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ علاقے میں ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا ۔بلند ہوتے آگ کے شعلےدیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئے ، اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش ۔ فائر بریگیڈ اور پبلک ہیلتھ حسب روایت دیر سے پہنچی آگ کی خبر سنتے ہی سینکڑوں افراد موقع پر پہنچ گئے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس تھانہ راولاکوٹ بھی پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کاروائی کی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے سیاسی سماجی حلقوں نے حکومت سے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں