منگلاپولیس کی کارروائی،اسلام گڑھ کے تین نوجوان گرفتار

میرپور( بیورو رپورٹ)SSPمیرپورعرفان سلیم نےSHOتھانہ منگلا عرفان بھٹی کے تبدیل ہونے پر نوجوان SIفیصل صدیق کوSHOتھانہ منگلا تعینات کرتے ہوئے منگلا چیک پو سٹ پرASIمحبوب کے ہمراہHC راجہ سعید کی منگلا چیک پوسٹ پر تعیناتی کے احکامات کیے جس پر ہیڈ کانسٹیبل راجہ سعید نے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے شروع کر دئیے را ت گیےعلاقہ پنجاب سے اسلام گڑھ جانے والی ایک ہنڈاکارنمبریABK 416 اسلام آباد برنگ سفیدکوروک کر چیک کیا گیا تو کارمیں سوارشمریز محمود ولد طارق محمو د قوم وینس سکنہ حیدرآباد اسلام گڑ ھ۔تحسین حسن ولدمحمدحسن سکنہ سما ہنی حال اسلام گڑھ میرپور اور قمرز مان ولد منظور حُسین سکنہ گوجرانوا لہ حال اسلام گڑھ میرپور سے پوچھ گچھ کی مگر ان کی حرکات و بات چیت مشکوک پا کر کار کی تلاشی لی تو انکی کار سے ڈیڑھ لیٹر کی پانی والی بوتل جس میں شراب موجود تھی بوتل برآمد ہونے پر تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تینوں ملزمان کےخلا ف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں