آدمی ملک سے باہر گیا تو باتھ روم ٹھیک کرنے کے لئے آنے والا پلمبر اس کے گھر میں کیا شرمناک کام کرتا رہا؟ کیمرہ کی ریکارڈنگ دیکھ کر دنگ رہ گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی علاقے کمبریا کے شہر کینڈل کا رہائشی ایک شخص اپنی بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے ترکی گیا اور اپنی غیرموجودگی میں ایک پلمبر کو گھر کا کام کرنے کے لیے ہائر کیا۔ جب اس شخص نے گھر واپس آ کر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی ۔ پلمبر اس کے گھر میں ایسا کام کرتا رہا تھا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق مائیکل ویلیمز نامی اس شخص نے بتایا ہے کہ جب میں نے واپس آ کر سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو معلوم ہوا کہ 42سالہ مائیک ولسن نامی جس پلمبر کو میں نے گھر کے باتھ روم کا کام کرنے کے لیے ہائر کیا تھا وہ میرے گھر میں اپنی محبوبہ کو لاتا رہا اور اس کے ساتھ ہمارے گھر میں جنسی تعلق قائم کرتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق مائیکل نے مائیک کے ساتھ آنے والی اس لڑکی کو بھی پہچان لیا۔ وہ مائیکل اور مائیک کے ایک مشترکہ دوست کی بیوی تھی جس کی عمر 30سال کے لگ بھگ تھی۔ مائیک اور وہ لڑکی گھر میں رکھی بیئر بھی اٹھا کرپیتے رہے اور دیگر اشیاءبھی استعمال کرتے رہے۔ مائیکل نے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج اس لڑکی کے شوہر کو بھیجی اور پیغام میں لکھا کہ ”سوری ، لیکن میں نے سوچا کہ تمہیں یہ ویڈیو دیکھنی چاہیے۔ تمہاری بیوی تم سے بے وفائی کر رہی ہے اور اس کے مائیک کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ مائیکل نے مائیک کے خلاف بیئر اور دیگر اشیاءچوری کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں