میرپورکے نوجوان پرقاتلانہ حملہ

میرپور(راجہ قیصرافضل سے) جاتلاں کے نواحی علاقے یاسر آباد کے مقام پر نوجوان پر قاتلانہ حملہ ،حملہ آور فرار،حملے میں نوجوان بری طرح زخمی ، کے آئی آر ایف ہسپتال داخل ، ہسپتال کا میڈیکل رپورٹ دینے سے انکاری ، پرچہ درج نہ ہو سکا ، نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہمیں میرٹ پر میڈیکل رزلٹ دلوا کر پولیس کو FIR کے اندراج کا کہا جائے لواحقین تفصیلات کے مطابق محمد اویس کے لواحقین نے بتایا کہ محمد اویس ولد محمد قاسم پر جاتلاں کے مقام پر کل شام قاتلانہ حملہ ہوا۔ اویس کو شدید زخمی حالت میں میرپور ڈی ایچ کیو داخل کروایا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتاِئی جا رہی ہے۔ جبکہ قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص یاسر ولد محمد فضل کے خلاف تاحال پولیس ایف ائی آر درج کرنے سے انکاری ہے۔ ڈی ایچ کیو میرپور سے تاحال میڈیکل رپورٹ نہ ملنے کیوجہ سے ایف آئی آر درج نہ ہو سکی: میرپور جاتلاں کے صحافیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ پر میڈیکل رزلٹ جلد جاری کروا کر دینے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں