راولاکوٹ،گورنمنٹ مڈل سکول نکرسنگولہ کے صدرمعلم کی تعلیم دشمن پالیسیاں ،طالبہ کوسکول چھوڑنے کاسرٹیفیکیٹ دینے سے انکاری،فی الفورتبادلہ کیاجائے،عوام علاقہ

راولاکوٹ(خورشیدبیگ سے) گورنمنٹ مڈل سکول نکر سنگولہ کے صدر معلم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نا اہلی اور آئے روز کے جھگڑوں کے باعث سکول تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا۔عوام علاقہ کا حکومت سے صدر معلم ارشد اقبال کو فی الفور تبادلے کا مطالبہ۔۔۔عوام علاقہ کا ایک ھے کہ ایک ہی سکول میں ماموں صدر معلم اور اس کے دو بھانجے معلم تعینات ھیں جنھوں نے مقامی ھونے کے ناطے اور عہدوں کی بنیاد پر علاقے میں دھونس جما رکھی اور خود سر ھوچکے ھیں علاقے کے سادہ لوح۔لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر مقاصد حاصل کرنا وطیرہ بنا لیا ھے۔ارشد اقبال اور ان بھائی ریٹائرڈ معلم پیشہ ور مقدمہ باز ھیں عوام علاقہ ان کے شر سے عاجز آچکے ہیں والدین نے تنگ آکر 35 کے لگ بھگ بچوں کو سکول سے ہٹا لیا ھے مگر ہیڈ ماسٹر موصوف سکول چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ دینے سے بھی انکاری ہیں طلبہ کو سکول سے نکلے ایک۔ماہ کا عرصہ ھو۔گیا جن کا تعلیمی حرج ھو رہا ھے جس کی درخواست DEO پونچھ کو دی مگر شنوائی نہ ھوئی عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ھے کہ صدر معلم اور ان کے من پسند معلمین کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے فی الفور تبادلہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں