وزیراعظم کا دورہ کامیاب،پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائیگا، جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ چین کوانتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر نے یقین دلایا جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا، پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائیگا،چینی صدر آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے،چین ہر شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔جمعہ کو سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کا دورہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا، چینی قیادت نے پاکستانی قیادت کو دورہ بھارت
سے قبل دعوت دی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ چین کے دورے میں سی پیک، کشمیر اور دفاعی تعاون پر بات ہوئی ہے،پاکستان نے ستر فیصد کشمیر پر بات کی۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے، چینی قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے بھارت سے تعلقات پاکستان کی قیمت پر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر نے ہر سطح پر پاکستان کی حمایت کی، چین ہر شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ چینی قیادت نے یقین دلایا کہ پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ترقی کے ماڈل کو اپنا رہا ہے، چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ریاست کی سطح پر ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ سول اورفوجی قیادت مل کر کام کر رہی ہے جو اچھی بات ہے ہم پاکستان کی معیشت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں