ناڑ پولیس کی دبنگ کاروائی، دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

کوٹلی( اے جے کے نیوز) تھانہ پولیس ناڑ کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت ناجائز اسلہ لے کر گاڑی میں گھومنے والا بھی دھر لیا چرس اور اسلہ برآمد مقدمات درج تفتیش شروع گاڑی ضبط تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راجہ اکمل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ناڑ راجہ صداقت نے ہمراہ نفرہ بلی پوڑیاں کے مقام پر دوران گشت آلٹو کار نمبر 935 کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی گاڑی سے رپیڑ گن برآمد کر کے خضر حیات ولد نزر حسین ساکن داجدھانی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف پندرہ ضمن 2 آرمزایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش زاہد ولد انور ساکن گوجرخان سے چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ 9b کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں