نکیال،پولیس کی دبنگ کارروائی،ملزم گرفتار

نکیال(اے جے کے نیوز)نکیال پولیس کی دبنگ کارروائی،ملزم گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش شروع،اہم انکشافات متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ اونکیال راجہ طاہرایوب نے ہمراہ نفری

مشہور زمانہ منشیات فروش خوشحال عرف کالیا ساکن کریلہ نکیال گرفتار۔ مزکور مقدمہ علت نمبر 75/19 مورخہ12/07/2019 بجرم 9C-CNSA میں ملزم اشتہاری تھا اور پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔ اس مقدمہ میں قبل ازیں ملزم نمبردار وسیم کو گرفتار کیا جا کر اس کے قبضہ سے 1030 گرام چرس برامد کی گئ تھی۔ اور ملزم کالیا کو بطور سورس ملزم نامزد کیا گیا تھا۔جس کے بعد وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گیا۔ ملزم کالیا کی پولیس کو کافی عرصے سے تلاش تھی اور بالآخر آج مزکور قانون کی گرفت میں آ گیا۔ سلسلہ تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں