کھوئی رٹہ پولیس کی دبنگ کارروائی،دوملزمان گرفتار

کھوئی رٹہ(اے جے کے نیوز)کھوئی رٹہ پولیس کی دبنگ کارروائی،دوملزمان گرفتار ۔ اسلحہ اوراعلیٰ کوالٹی چرس برآمد،ملزمان گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان نے ایس ایچ اوکھوئی رٹہ سردارشہزادسرورکوجرائم پیشہ عناصرکیخلاف خصوصی ٹاسک دیا ۔ جس پرایس ایچ اوکھوئی رٹہ سردارشہزادسرورنے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں سب انسپکٹریونس،سیکنڈآفیسر سردارایازممتاز،راجہ یاسر،راجہ افضال،سردارمرتضی اورادریس شامل تھے ۔ پولیس ٹیم کی نگرانی خودایس ایچ اوکھوئی رٹہ کررہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پرچھاپہ مارتے ہوئے شیرازاقبال ولداقبال سے کلاشنکوف اوردوسری کارروائی میں نویدسے اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکرکے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔ دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں