آزادکشمیر،محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیشگوئی کردی،اتنے دن بارشیں ہی بارشیں

میرپور(اے جے کے نیوز) پاکستان محکمہ موسمیات کی جانب سے 24 ستمبرکوآنے والے حالیہ زلزلہ کے متاثرہ علاقوں ضلع جہلم اور ضلع میرپورمیں ہفتہ،اتوار اور منگل بدھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس پیشگوئی کے نتیجہ میں زلزلہ متاثرہ علاقوں جاتلاں، کھڑی شریف، جڑی کس، نیو میرپور،بھمبر اورگردونواح میں اگلے پانچ روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کاامکان ہے۔بارشوں سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں متاثرہوسکتی ہیں۔ ضلع جہلم اور ضلع میرپورمیں ہفتہ اور اتوار کے روز بارش ہوگی۔ پیرکے روز ایک دن کے وقفے کے بعد منگل اور بدھ کو مزید بارشوں کاامکان ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ ریلیف کے کام کرنے والے ادارے بارشوں کومدنظررکھتے ہوئے امدادی سرگرمیاں ترتیب دیں۔یہ بات محکمہ موسمیات کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں