آئندہ دو دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کردیئے

لاہور( آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا تا ہم گجرات،سیا لکو ٹ، حا فظ آ با د، گوجرانوالہ ڈویژن،راولپنڈی، اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا،بدھ کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ35اور کم سے کم33سینٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں