شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،انتظارکی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب،بڑا اورتاریخی ایونٹ کشمیرپریمیئرلیگ اس تاریخ سے شروع

کوٹلی(اے جے کے نیوز)آزادکشمیرکے سب سے پہلے اورتاریخی ٹورنامنٹ کشمیرپریمیئرلیگ کی رنگارنگ تقریبات کا آغاز20 ستمبرسے مظفرآباد میں شروع ہونے والاہے ۔ ٹورنامنٹ کے آغازسے ہی قبل نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ آزادکشمیربھرکے عوام میں کافی دلچسپی پائی ہے ۔ کشمیرپریمیئرلیگ(کے پی ایل)،پاکستان پریمیئرلیگ(پی ایس ایل )کی طرزپرہوگا ۔ جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شرکت کرینگے ۔ کے پی ایل کی افتتاحی تقریبات 20 ستمبرمظفرآبادسٹیڈیم میں منعقدہوگی ۔ جس میں چھ ٹی میں حصہ لے رہی ہیں ۔ کے پی ایل میں مظفرآباد،کوٹلی،راولاکوٹ،میرپور،مظفرآبادکی ٹیموں کے علاوہ یوکے واریئرزبھی حصہ لے رہی ہے ۔ کشمیرپریمیئرلیگ(کے پی ایل)کے تمام میچزجیوسوپرپربراہ راشت نشرکیے جائینگے ۔ اس ٹورنامنٹ سے جہاں نہ صرف آزادکشمیرکے نوجوانوں کواپناٹیلنٹ دنیاکے سامنے دیکھانے کاموقع ملے گاوہی کشمیرکودنیابھر میں پذیرائی بھی ملے گی ۔ دوسری طرف آزادکشمیرکے متعددنوجوان کشمیرپریمیئرلیگ کابے صبری سے ہونے کا انتظارکررہے ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں